• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ ہائی سکول کی دیوار کو ثقافتی رنگوں سے خوبصورت بنانے کاآغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان میں سکول کی بیرونی دیوار کو ملتان کے ثقافتی رنگوں سے خوبصورت بنانے کا آغاز، پرنسپل اکبر بخاری نے اساتذہ رانا محمد اسلم ساگر،پیر عامر محمود نقشبندی،عابد سحر،پرنسپل گورنمنٹ ولایت حسین کالج ملتان قاضی محمد خالد، ایسوسی ایٹ پروفیسر حاکم علی،روفیسر حافظ عبدالصمد طاہر،پروفیسر غلام مصطفی،روفیسر ساجد علی صدیقی ،فضل الہی اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر پرنسپل اکبر بخاری نے کہا کہ سب سے اچھا اور شاندار ثقافتی رنگ پیش کرنے والے اول دوم سوم پوزیشن لینے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
ملتان سے مزید