ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کی پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر عمران مانی کی قیادت میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید علی مہدی زیدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر پھولوں کے تحائف پیش کئے اس موقع پر دیگر عہدیداران چئیرمین ملک منور بوسن۔سیکرٹری جنرل عبدالباسط ہاشمی۔سینئر وائس چئیرمین عنصر جٹ۔سیاسی و سماجی راہنما یو سی 35 نشتر ٹاؤن ملک نعمان کمبوہ بھی ان کے ہمراہ تھے وفد نے ڈاکٹر علی مہدی کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسسز جنوبی پنجاب کا چارج ملنے پر مبارکباد دی اس موقع پر عمران مانی۔ملک منور بوسن اور عبدالباسط ہاشمی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علی مہدی ملازم دوست آفیسر ہیں -