• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کا جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

بعدازاں امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو سے فون پر بات کی ہے کچھ دیر بعد دوبارہ بات کروں گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا امریکی بینکوں کو کھولنے یا کاروبار کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، یہ سب کیا ہے؟ میکسیکو اور کینیڈا کی سرحدوں سے آنے والی منشیات سے امریکا میں لاکھوں لوگ مر چکے ہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی بہت سی چیزیں اور منشیات کی جنگ بھی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے کینیڈا کی درآمدات پر عائد کردہ 25 فیصد ٹیکسوں کانفاذ کل سے ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید