پاکستان مسلم لیگ ن کونٹری کے منتخب صدر چوہدری محمد علی نے کہا ہے کہ قائدِ مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کو گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نجات دلانے کا فن جانتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے جب بھی ترقی کی تو میاں نواز شریف کے دور میں کی، بین الااقوامی سطح پر پاکستان کا نام و مقام بلند ہوا، معیشت مضبوط رہی لیکن افسوس چند داد پرست عناصر نے ن لیگ کی حکومت کو دھچکا دیا اور پاکستان لڑکھڑا گیا۔
چوہدری محمد علی نے کہا کہ اب ایک مرتبہ پھر ن لیگ کی حکومت نے ملک کو مضبوط بنا دیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اداروں کو مستحکم کیا جا رہا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو کو وطن کے قریب لا کر وہاں ترقی کے دروازے کھولے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اب کسی اوورسیز پاکستانی کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، ایئر پورٹس پر اسپیشل ڈیسک اور ایف آئی اے کی ٹیم اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کے لیے موجود ہو گی۔
چوہدری محمد علی نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کا وقت ہے، آئیے سب مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں۔