لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کے عملے کے ارکان نے ہائبرڈ ورکنگ کے تنازع پر ہڑتال کر دی۔
میٹ پولیس کے عملے کے 300 سے زائد ارکان نے 2 ہفتے کے لیے ہڑتال شروع کی ہے۔
ریفرنس اور ویٹنگ ٹیم کے ارکان کو کہا گیا ہے کہ بدستور گھر سے کام کرنے کی صورت میں ان کی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی۔
پبلک اینڈ کمرشل یونین کے جنرل سیکریٹری فران ہیتھ کوٹ کے مطابق میٹ پولیس کے منیجرز کے سخت رویے نے تنازع کو بڑھا دیا ہے۔
میٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے کال ہینڈلنگ اور دیگر فرنٹ لائن سروسز متاثر نہیں ہوں گی، بلکہ اس سے نیشنل کرائم ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرنے اور ویٹنگ کا کام 17 فروری تک متاثر ہو گا۔
واضح رہے کہ میٹ پولیس کی نئی پالیسی کے تحت عملے کو 60 سے 100 فیصد کام دفتر آ کر کرنے کی ضرورت ہے۔
یونین کے مطابق منیجرز نے گھر سے کام کرنے والے معاہدے کو تبدیل کر دیا ہے اور نئی پالیسی کے اطلاق سے میٹ افسران کی مدد کرنے والے 2,400 ارکان کا کام متاثر ہو گا۔