• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے سزاؤں میں اضافہ کے تین بل منظور

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت روکنے کیلئے سزاؤں میں اضافہ کے تین ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی ہےجو وزیر قانون انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 28 نومبر 2024 کو سینٹ میں پیش کئے تھے، کمیٹی نے پارلیمنٹ لارجز کے زیر تعمیر منصوبے کی تکمیل کیلئے 8 ارب روپے کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دیتے ہوئے مطلوبہ رقم یکمشت ادا کرنے کی بھی سفارش کر دی ہےچیئرمین کمیٹی نے 2011 میں اراضی کا قبضہ حاصل کئے بغیر ٹھیکہ ٹینڈر کرنے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف قانون سازی اور انتظامی امور پر غور کیا گیا،کمیٹی نےپریوینشن آف سمگلنگ آف مائیگرنٹس (ترمیمی) بل 2025 پر بحث کے بعد متفقہ طور پرمنظوری دیدی، وزارت قانون کے ڈرافٹ مین نے بتایا کہ ترمیم میں کم از کم تین سال کی سزا متعارف کرائی گئی ہے،کمیٹی نےانسانوں کی سمگلنگ کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025کا جائزہ لیا سیکرٹری داخلہ نےکہاسمگلنگ میں ملوث افراد کی ایک بڑی تعداد کوگرفتارکیا گیا ہے ،کمیٹی نے امیگریشن (ترمیمی) بل 2025 پر بھی بحث کی ایف آئی اے حکام نے بتایا مجرموں کے جرمانے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دئیے گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید