کراچی(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں خطاب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ،اگر انہیں غزہ سے انخلا کا آپشن دیا جائے تو وہ بخوشی اسے تسلیم کرلیں گے، ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے رقبے کا موازنہ اپنی قلم کی نوک سے کردیا جبکہ ایران کو سنگین دھمکیاں بھی دی ہیں، عرب میڈیا کی جانب سے ٹرمپ کی پریس کانفرنس کی ویڈیو کلپ جاری کی گئی ہے جس میں صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ ٹرمپ ماضی میں کہتے آئے ہیں کہ اسرائیل کا رقبہ بہت کم ہے، تو کیا وہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے کی حمایت کرتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں تو بات نہیں کریں گے لیکن یہ ضرور ہے کہ اسرائیل کا رقبہ بہت کم ہے اور زمینی علاقے کے اعتبار سے اسرائیل بہت چھوٹا ملک ہے۔یہ کہتے ہوئے ٹرمپ نے اپنی میز پر رکھا قلم اٹھایا اور کہا اگر ان کی میز مشرقِ وسطیٰ ہے تو اسرائیل ان کے قلم کی نوک کے برابر ہے۔اوول افس میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نےامریکاپرجوابی حملہ کیا اورمجھےمارنےکی کوشش کی توایران کو مکمل تباہ کردیا جائے گا،ایرانی تیل کی دوسرے ممالک کو فروخت پر پابندی لگانے کا اختیار رکھتے ہیں،چین اگر جوابی طور پر ٹیرف عائد کرتا ہے تو وہ بھی ٹھیک ہے ۔انہوں نے امریکی مجرموں کو دوسرے ملک میں قید کرنے کی بھی حمایت کی اور کہا کہ ٹھیک ہو گا اگر امریکی مجرموں کو کسی دوسرے ملک میں قید رکھا جائے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے،ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے،ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا ،امریکی صدر نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کردیئے،ٹرمپ نےفلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ روکنےکی دستاویز پربھی دستخط کردیئے،صدرٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پربھی دستخط کئے۔چینی صدر سے مناسب وقت پر بات کرینگے کوئی جلدی نہیں ،یوایس ایڈ میں بہت فراڈ ہو رہا ہے اسے بند کردینگے،ایرانی تیل کی دوسرے ممالک فروخت کو روکنے کا اختیار رکھتے ہیں ۔چین اگر جوابی طور پر ٹیرف عائد کرتا ہے تو وہ بھی ٹھیک ہے ۔ٹھیک ہو گا اگر امریکی مجرموں کو کسی دوسرے ملک میں قید رکھا جائے۔ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ برقرار رہ سکے گا۔ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو امریکا کے دورے پر ہیں اور وہ آج امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ہفتے کے اختتام تک امریکا میں ہی رہیں گے۔