اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے سےمتعلق اہم فیصلوں پرعملدرآمد مکمل کرلیا گیا،وفاقی حکومت نےنارکوٹکس کنٹرول اور سیفران کوبطورالگ وزارتیں ختم کردیاایوی ایشن ڈویژن کی الگ وزارت بھی ختم کردی گئی،پیکا ایکٹ2016 کی ذمہ داریاں وزارت آئی ٹی سےلیکروزارت داخلہ کو منتقل کردی گئیں انسداد منشیات ڈویژن کو وزارت داخلہ کا حصہ بنا یا گیا ہے اب اسکا نیانام وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی بجائے داخلہ و انسداد منشیات ڈویژن کردیاگیا ہے، ریاستیں و سرحدی امور کی وزارت ختم کرکے اسے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کا حصہ بنا دیا گیا ہےاب اسکا نیا نام کشمیر امور، گلگت بلتستان و سر حدی امور ڈویژن رکھاگیا ہےنو ٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنریٹ افغان مہاجرین اسلام آ باد، جموں و کشمیر پراپرٹیز پا کستان اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز آزاد کشمیر کے ادارے کشمیر امور، گلگت بلتستان و سر حدی امور ڈویژن کے ماتحت کام کرینگے،وزارت نارکوٹکس کنٹرول کےتمام اموروزارت داخلہ اورنارکوٹکس کنٹرول، وزارت سیفران کےتمام امور وزارت کشمیر وگلگت اورسیفران کو منتقل کردیئے گئے۔