اسلام آ باد ( رانا غلام قاد ر )سول آرمڈ فورسزمیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کوشامل کرنے کے امکانات معدوم ہوگئےہیں- حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نےسول آرمڈ فورسز میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو شامل کرنےسےمتعلق سینیٹرپلوشہ خان کےبل کی مخالفت کافیصلہ کرلیا۔حکومتی ذرائع کےمطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ1997میں سول آرمڈفورسزکی تعریف شامل ہےاورسول آرمڈ فورسزکی تعریف میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نہیں آتی کیوں کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس صرف ایئرپورٹ کی حدود تک محدود فورس ہے-حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ سول آرمڈفورسز اندرونی سیکیورٹی برقراررکھنےکی ذمہ دار ہے، سول آرمڈ فورسزبارڈرکنٹرول، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت،فسادات اوردہشتگردی کی روک تھام میں مدد سمیت دیگر ذمہ داریاں نبھاتی ہیں-