• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

205 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے بے دخل

نیو یارک (عظیم ایم میاں ) امریکی امیگریشن حکام نے205غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو گرفتار کرکے امریکی فوج کے C-17طیارے کے ذریعے بھارت ڈیپورٹ کردیا گیا ہے، ڈیپورٹ ہونیوالوں میں خالصتان کے حامی شامل ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں تقریبا َ 7لاکھ25ہزار غیر قانونی تارکین وطن موجود ہیں ، مودی 13فروری کو واشنگٹن کا دورہ کرینگے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انڈیا تجارتی ٹیرف کے غلط استعمال کرنے والوں میں شامل ہے۔ امریکی فوجی طیارہ غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر بھارت روانہ ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ امریکی فوجی طیارہ راستے میں قیام کرکے امر تسر پہنچے گا ۔ کیو نکہ اس طیارہ میں ڈیپورٹ کئے جانے والے بھارتیوں کی واضح اکثریت کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے ۔ امریکا سے دور داز ممالک غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیپورٹ کئے جانے والی پہلی یہ پرواز بھارت کے لئے روانہ کی گئی ۔ جبکہ اس کے بعد لا طینی امریکا کے ممالک ہنڈر اس کو لمبیا‘ وینزو یلا سمیت متعدد پروازوں کے ذریعے 10ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیپورٹ کیا جا چکا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنے ہم منصب بھارتی جے شنکر سے اس مسئلہ پر بات کر چکے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ بھارت کو امریکا کے لئے کینیڈا اور میکسیکو کی طرح تجارتی ٹیرف سے فائدہ اٹھانے والا بد تر اور غلط استعمال (ABUSER) قرار دے چکے ہیں ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی اٹھایا ہے اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ بھارت اس سلسلے میں مناسب اقدام کرے گا جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ امریکی ریاست کیلفیورنیا کے شہر سان انٹو نیو سے امر تسر کے لئے روانہ ہونے والے اس امریکی فوجی طیارے میں ڈیپورٹ کئے جانے والوں کی اکثریت کا بھارتی صوبہ پنجاب سے تعلق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیپورٹ کئے جانے والوں کی بیشتر تعداد بھارتی سکھوں کی ہے جن میں خالصتان کے حامی بھی شامل ہیں جنہیں واپسی پر مودی حکومت تحقیقات اور دیگر طریقوں سے زیادتیوں کا نشانہ بھی بنا سکتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید