• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے 190ملین پاؤنڈ کیس کے ملزمان کی 500 سے زائد جائیدادیں ضبط کرلیں

اسلام آباد( قاسم عباسی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ملزمان کی 500 سے زائد جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔نیب نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان جائیدادوں کی ضبطی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے پیر، 3 فروری 2025 کو دیے گئے حکم کی روشنی میں جاری کیے گئے۔عدالتی حکم میں ان جائیدادوں کی تفصیلات شامل ہیں یہ وہی مقدمہ ہے جس میں احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔نیب ذرائع کے مطابق عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ"نیب کے تفتیشی افسر نے خصوصی پراسیکیوٹر کے ذریعے دفعہ 88 تعزیرات پاکستان (Cr.P.C) کے تحت 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ملزمان کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی درخواست دی۔ ان افراد کو اس عدالت کے 6 جنوری 2024 کے حکم کے تحت اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔"۔اس کے علاوہ، ملٹری اسٹیٹ آفس ہزارہ سرکل، ایبٹ آباد کنٹونمنٹ نے آگاہ کیا ہے کہ اٹک میں ڈی او ایچ ایس میں واقع پلاٹ (سروے نمبر 5/1) جو 13,500 مربع فٹ پر مشتمل ہے۔عدالتی حکم کے مطابق ریکارڈ سے واضح ہوتا ہے کہ مذکورہ ملزمان عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اور انہیں 6 جنوری 2024 کے عدالتی حکم کے تحت اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ان جائیدادوں کو دفعہ 88 Cr.P.C کے تحت ضبط کرنے کی درخواست کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید