• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی اسکیل 20 کے اعجاز حسین کو چیف ریٹیلرز رجسٹریشن کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد (رپورٹ :حنیف خالد) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو و وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے نوٹیفکیشن نمبر 0286-IR-II/2025جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی اسکیل 20کے چیف آئی آر آپریشنز اعجاز حسین کو چیف(ریٹیلرزرجسٹریشن)، آئی آر آپریشنزونگ ایف بی آر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح مس بیلہ خان ان لینڈ ریونیو سروس بنیادی اسکیل 18سٹاف افسر ٹوممبر آئی آر آپریشنزکو سیکنڈ سیکرٹری سیلز ٹیکس آپریشنز کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید