• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، 2 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں، 56 میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر 2پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئی جبکہ 56پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے بحرین سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 152 کو لاہور اتارا گیا۔ ابوظہبی سے لاہور پہنچی پرواز پی اے 431 علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی جسے اسلام آباد اتارا گیا۔ منگل کو انتظامی وجوہات کی بنا پر سب سے زیادہ کراچی لاہور کا روٹ متاثر ہوا جہاں کی 13 پروازوں میں 1 سے 4 گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔ اسلام آباد کراچی روٹ کی 7 پروازوں میں ایک سے 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 11، کراچی ایئرپورٹ کی 10، لاہور ایئرپورٹ کی 12 جبکہ سیالکوٹ کی دو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید