• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ری ایکسپورٹ کیلئے را شوگر امپورٹ پر غور کریگا

اسلام آباد (رپورٹ :رپورٹ حنیف خالد)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کل 6فروری کی دوپہر شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس بلایا گیا ہے سیزن سے چینی کی پیداوار کا تخمینہ لگے گا، رمضان سے قبل شوگر پرائس کا جائزہ لیا جائے گا جس کا ایجنڈا چاروں صوبائی حکومتوں اور متعلقہ وفاقی سیکرٹریوں، گورنر اسٹیٹ بینک اور چاروں صوبوں کی پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے چیئرمینوں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریوں، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پنجاب سرحد اور خیبر پختونخوا کے کین کمشنروں، فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ، پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجسٹس کے صدر چیمبر آف ایگریکلچر لاہور، شوگر کین گروورز ایسوسی ایشن سندھ آباد کار بورڈ، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اہم شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کا جو ایجنڈا رانا تنویر حسین کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق سرفہرست مالی سال 2024-25کی گنے کی فصل سے بننے والی چینی کا تخمینہ لگایا جائیگا۔ رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائیگا اور پاکستان خام چینی کی درآمد کے امکان کا جائزہ لے گا تاکہ سال رواں اپریل، مئی، جون، جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر میں پاکستان کی شوگر ملیں جب گنے کی فصل ختم ہو کر بند ہو جاتی ہےتو بیرون ملک سے را شوگر امپورٹ کر کے اس کی پروسیسنگ کی جائے اور اعلیٰ کوالٹی کی چینی کی ایکسپورٹ پاکستان کرے جس سے شوگر انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید