• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کے دباؤ سے مندی کا تسلسل برقرار، 810 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، فروخت کے دباؤکی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 810 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا،57.95فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 105 ارب 39 کروڑ 39لاکھ روپے کم ہو گئی لیکن کاروباری حجم8.68 فیصد زیادہ رہا،تفصیلات کے مطابق منگل کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی اور مالیاتی اداروں کی جانب سے چند سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس 904پوائنٹس کے اضافےسے ایک لاکھ 13 ہزار کی حد عبور کر گیا تاہم دوسرے ہاف میں اچانک فروخت کا دباؤ بڑھ جانے سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور انڈیکس 917 پوائنٹس تک گھٹ گیا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 809.63 پوائنٹس کی کمی سے 112745.01 پوائنٹس سےکم ہو کر 111935.38 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 334.95 پوائنٹس کی کمی سے 35024.66پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 489.75 پوائنٹس کی کمی سے 69366.17 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں کل440 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،129کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،255 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 56کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،فروخت کا رحجان بڑھنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 105 ارب 39 کروڑ 39 لاکھ 12 ہزار روپے کی کمی سے 13827 ارب 61 کروڑ 33 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی،تاہم خرید و فروخت بڑھنے کی وجہ سے کاروباری حجم 3 کروڑ 48 لاکھ 68 ہزار شیئرز کے اضافے سے 43 کروڑ 63 لاکھ 25 ہزار شیئرز ہو گیا،منگل کو کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال،سنرجی کو پاک،کے۔الیکٹرک،نیشنل بینک اور بینک آف پنجاب سر فہرست رہے۔
اہم خبریں سے مزید