• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: پناہ کے متلاشیوں کی رہائشگاہوں پر تقریباً 100ملین پاؤنڈز ضائع

ہوم آفس کی طرف سے پناہ کے متلاشیوں کی رہائشگاہوں کے منصوبوں پر تقریباً 100ملین پاؤنڈز ضائع کیے گئے۔

 ہوم آفس کی طرف سے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو رہائشگاہ فراہم کرنے کے منصوبوں میں ماضی میں بھی سنگین غلطیاں کی گئیں۔

پارلیمنٹ کے اخراجات پر نظر رکھنے والے ادارے (پبلک اکاؤنٹس کمیٹی) کے ایک جائزہ میں نتائج اخذ کیے گئے ہیں جن کے مطابق تقریباً سو ملین پاؤنڈز رہائشگاہوں پر ضائع کیے گئے ہیں۔

کراس پارٹی کمیٹی نے کہا کہ سینئر سرکاری ملازمین نے اس وقت سائٹ خریدنے کی بولی کے دوران دستیاب ماہرین کے مشوروں کو نظر انداز کیا‘ بیک ہل آن سی‘ ایسٹ سسیکس میں عوامی پیسے کی حفاظت کے لیے بنائے گئے عمل کو نظرانداز کیا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک وزارتی گروپ جس میں سرکردہ ٹوریز رابرٹ جینرک اور اولیور ڈاؤڈن شامل تھے نے ایسبیسٹوس سے متاثرہ سابق ایئربیس کی 15ملین کی خریداری کے لیے جلد بازی اور غلط اندازہ کے منصوبوں کی بغیر سوچے سمجھے حمایت کی۔

جائزہ کمیٹی نے کہا کہ ہوم آفس نے بیبی اسٹاک ہوم بارج پر بھی 34 ملین پاؤنڈ خرچ کیے ہیں جسے گزشتہ ہفتے ڈورسیٹ کے پورٹ لینڈ سے دور لے جایا گیا تھا جس میں توقع سے کہیں کم پناہ گزینوں کو رکھا گیا۔

ڈیمبسٹرز کے سابقہ گھر راف سکیمپٹن میں ممکنہ تارکین وطن کی رہائش گاہ پر مزید 60 ملین پاؤنڈز خرچ کیے گئے جسے کھلنے سے پہلے ہی ترک کر دیا گیا‘ ٹیکس دہندگان کی 2.9ملین پاؤنڈ کی رقم لنٹن آن اووس، نارتھ یارکشائر میں منسوخ شدہ سائٹ پر بھی خرچ کی گئی سر جیفری کلفٹن براؤن ایم پی کمیٹی کے کنزرویٹو چیئر نے کہا ہے کہ نارتھی بڑی پناہ گاہوں کے لیے ہوم آفس کے حصول کے ناکام اقدامات میں سے ایک تھا جس کی کل لاگت ٹیکس دہندگان کے تقریباً 100 ملین پاؤنڈز ضائع کیے گئے۔

عوامی پیسوں کی حفاظت کے لیے ٹریژری قوانین ایک وجہ سے موجود ہیں اور صرف انتہائی حالات میں ان کو ختم کیا جانا چاہیے یہ کیس واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ عام طور پر ان حفاظتی تدابیر پر عمل کیوں کیا جانا چاہیے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسباق کو اس وقت واضح ہونا چاہیے تھا ہمیں ہوم آفس کی اس قابلیت کے بارے میں تشویش ہے کہ وہ اس سیکھنے کو عملی جامہ پہنائے اور عوامی پیسے کے اس طرح کے ناقابل قبول ضیاع کو دوبارہ ہونے سے روکے ۔

ہوم آفس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس رپورٹ کے مندرجات کا تعلق سابقہ حکومت کی جانب سے پناہ کی رہائش کے لیے نارتھ سائٹ کی خریداری سے ہے لیکن ہم نے ٹیکس دہندگان کے لیے رقم کی قدر کو یقینی بنانے کے لیے سائٹ کو آگے بڑھانے کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید