کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن بک ہونے والی ٹکٹوں کی فزیکل وصولی 7 فروری سے شروع ہورہی ہے۔ پی سی بی کے مطابق نجی کورئیر سنٹر کے پک اپ مراکز سہ پہر 4 بجے سے کام شروع کرینگے۔ آن لائن ٹکٹس بک کروانے کی صورت میں ہر صورت فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ہونگے۔ کیونکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے فزیکل ٹکٹ ہونا لازمی ہوگا۔