کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو اگلی ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلسل خراب کارکردگی کے باعث شان مسعود کو کپتانی برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ ان کو ہٹایا گیا تو سعود شکیل ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔ تاہم نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے بعد ان کی رائے بھی کپتان کی تقرری میں اہم ہوگی۔