• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ جنوبی افریقا مجبور، آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کا قیام بڑھا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ جنوبی افریقا نے آئی پی ایل سے متعلق اچانک اپنی پالیسی تبدیل کرے بھارت میں اپنے کھلاڑیوں کا قیام بڑھادیا، ابآئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑی 26مئی کی بجائے 3 جون کو رپورٹ کریں گے۔ نامعلوم وجوہات پرمجبور ڈائریکٹر اینوک اینکوی کا کہنا تھا کہ ہم نے واضح کردیا کہ ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کی تیاری کر رہے ہیں ، ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلنے والے کھلاڑی 26مئی تک واپس آئیں گے۔ جمعرات کو انہوں نےگزشتہ بیان پر یو ٹرن لے کر کہا کہ اسکواڈ 3 جون سے ٹریننگ شروع کریگا، اس معاملے پر میرے سے اوپر کے لیول پر بات ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلے کھلاڑیوں کو 25مئی تک این او سی جاری کیا تھا۔ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کےدرمیان ورلڈ ٹیسٹفائنل 11 جون سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید