کینیڈین نژاد پاکستانی یوٹیوبر شام ادریس نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر شام ادریس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر فیملی، اہلیہ سحر المعروف کوئین فروگی اور بیٹیوں کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
ان ویڈیوز میں شام ادریس اور ان کی بیٹیوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف میں مسرور دیکھا جا سکتا ہے۔
یوٹیوبر نے ویڈیو میں اپنے کمرے سے خانہ کعبہ کا نظارہ بھی شیئر کیا ہے۔
شام ادریس کی ان ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں شام ادریس نے 7 سال بعد کم بیک کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
شام ادریس نے کوئین فروگی سے 2019ء میں شادی کی تھی، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ جنوری 2023ء میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس سے ان کے چاہنے والے افسردہ ہو گئے تھے۔
شام ادریس کی بڑی بیٹی فروری 2020ء جبکہ دوسری بیٹی 2022ء میں پیدا ہوئی تھی۔
بعد ازاں ایک وی لاگ میں شام ادریس نے بتایا تھا کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان جو بھی لڑائی جھگڑا تھا وہ ختم ہو گیا ہے اور اب ان کی اہلیہ سے صلح ہو گئی ہے۔