• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنئی: 18 سالہ لڑکی کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی، ملزمان گرفتار

فوٹو فائل
فوٹو فائل

بھارتی شہر چنئی میں رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کے ساتھ مل کر 18 سالہ لڑکی کو اغواء کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے چنئی میں 4 فروری کی رات ایک 18 سالہ لڑکی کے اغواء اور جنسی زیادتی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی، جس کے بعد ایک رکشہ ڈرائیور متھمل سیلوان اور اس کے ساتھی دیالن کو گرفتار کیا گیا۔ دیالن پہلے بھی مختلف جرائم میں ملوث پایا گیا ہے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی سیلم سے چنئی پہنچی تھی اور مدھا ورم جانے کےلیے بس کا انتظار کر رہی تھی کہ 2 افراد نے آٹو رکشہ میں اسے زبردستی بٹھایا، ملزمان نے چاقو دکھا کر اسے ڈرایا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایک اور رکشے میں بٹھا کر اسے بس اسٹاپ پر چھوڑنے کا کہہ دیا۔

رکشے میں بیٹھنے کے بعد متاثرہ لڑکی نے رکشہ ڈرائیور موہن سے قریبی پولیس اسٹیشن لے جانے کی درخواست کی اور پھر بعد میں اپنا ارادہ تبدیل کرکے اغواء کیے جانے کی جگہ لے جانے کا کہا۔

اس دوران رکشہ ڈرائیور کو لڑکی کے ساتھ زیادتی ہونے کا شک ہوا، جس پر اس نے لڑکی کا رابطہ اپنے موبائل فون کے ذریعے اس کے گھر والوں سے کروایا اور فوراً ہی پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید