بھارت کی سب سے بڑی فلاپ فلموں میں سے ایک فلم جو 150 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی لیکن صرف 10 فیصد ہی کمائی کرسکی۔ فلم کی نظریں کے جی ایف سے مقابلے پر تھیں لیکن یہ خواب چکنا چور ہوگیا۔
بالی ووڈ میں بڑے بجٹ کی فلمیں بنانا عام بات ہے، لیکن ہر بڑی فلم کامیابی کے جھنڈے نہیں گاڑ پاتی۔ ایسی ہی ایک فلم 150 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی تھی جو بھارت کی سب سے بڑی فلاپ فلم ثابت ہوئی۔
یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی اور صرف 15 کروڑ روپے کی کمائی کر پائی، جو اس کے مجموعی بجٹ کا محض 10 فیصد تھا۔
فلم میکرز کا ارادہ تھا کہ یہ فلم کے جی ایف جیسی بلاک بسٹر ہٹ فلموں کو ٹکر دے گی۔ بہترین ایکشن سیکوئنس، بڑے بجٹ کے ویژول ایفیکٹس اور زبردست پروموشن کے باوجود فلم اپنے مقصد میں ناکام رہی۔
فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ فلم کی ناکامی کی چند اہم وجوہات میں اس کا کمزور اسکرپٹ، فنکاروں کی پرفارمنس کا فقدان، ریلیز کی وقت کا غلط انتخاب اور ریلیز کے فوری بعد منفی رائے نے اسکی قسمت پر مہر لگائی۔
کناڈا فلم انڈسٹری کی یہ فلم مارٹن تھی جس میں دھروو سرجا جیسے بڑے اداکار نے کام کیا تھا۔ اس فلم سے فلم ساز کناڈا انڈسٹری میں کے جی ایف کی حکمرانی ختم کرنے کا خواب دیکھ رہے تھے۔