• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈاپور سے متعلق ناراضی کا اظہار کیا۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا۔

قومی خبریں سے مزید