30 سال قبل 10 سالہ اسکول طالبہ کو دوستوں کیساتھ مل کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 54 سالہ یوسف کائیت کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔
برطانوی ذرائع کے مطابق ملزم کائیت نے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
تحقیقات یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے اپنی گاڑی اور ویران عمارت میں بھی مکروہ فعل انجام دیا۔ ویسٹ یارکشائر سے تعلق رکھنے والے کائیت نے الزامات سے انکار کیا تھا لیکن لیڈز کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد اسے 17 جرائم کا مجرم قرار دیا گیا۔
اس کے جرائم میں 13 سال سے کم عمر لڑکی کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلقات اور 14 سال سے کم عمر کی لڑکی پر ناشائستہ حملہ شامل تھا، اسے 16 سال سے کم عمر لڑکی پر جنسی حملہ کرنے کا بھی الزام تھا۔
سی پی ایس کے آرگنائزڈ چائلڈ جنسی استحصال یونٹ کی ماہر پراسیکیوٹر جولیا میک سورلی نے کہا کہ ملزم نے کمسن کمزور بچے کو جنسی زیادتی کا نشنہ بنایا اور ایسا کرنے کےلیے اسے دوسروں تک بھی پہنچایا۔
استغاثہ کی ٹیم ویسٹ یارکشائر پولیس کے ساتھ مل کر جیوری کے سامنے پیش کرنے کےلیے ایک مضبوط کیس بنانے میں کامیاب رہی۔