• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کی نائٹ اکانومی کو زندہ رکھنے کیلئے نائٹ لائف ٹاسک فورس کا قیام

تمام دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھانے کےلیے کام کر رہے ہیں، صادق خان - فوٹو: اسکرین گریب
تمام دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھانے کےلیے کام کر رہے ہیں، صادق خان - فوٹو: اسکرین گریب 

میئر لندن صادق خان نے ایک آزاد نائٹ لائف ٹاسک فورس کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد لندن کی رات کے وقت کی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

آئندہ 6 ماہ کے دوران ٹاسک فورس کلیدی رکاوٹوں کا ایک جامع تجزیہ کرے گی۔ اس میں وبائی امراض کے بعد کی بحالی، بڑھتے ہوئے کرائے، افرادی قوت کی کمی اور لائسنسنگ کے پیچیدہ ضوابط ان اہداف میں شامل ہیں۔

اس کا مقصد نائٹ لائف سیکٹر میں ترقی کو فروغ دینے اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کےلیے قابل عمل سفارشات تیار کرنا ہے۔

 میئر لندن نے شہر کے وسیع تر معاشی منظر نامے کے ایک اہم جزو کے طور پر نائٹ لائف سیکٹر کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرنے کا عہد کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نائٹ لائف کے شعبے کو تقویت دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کےلیے تمام دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھانے کےلیے کام کر رہے ہیں تاکہ لندن 24 گھنٹے متحرک شہر کے طور پر ترقی کرتا رہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید