• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر نگرانی اے آئی کمپیوٹیشنل پاور میں سرمایہ کاری خطرناک قرار

پہلی بین الاقوامی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سیفٹی رپورٹ کے مصنف نے مصنوعی ذہانت کےلیے کمپیوٹیشنل پاور میں غیر منظم سرمایہ کاری سے منسلک ممکنہ خطرات کے حوالے سے اہم خدشات کا اظہار کردیا۔ 

یوشوا بینجیو، ایک ممتاز کینیڈین مشین لرننگ ماہر اور اس شعبے کے علمبرداروں میں سے ایک، اگلے ہفتے پیرس میں ہونے والے بین الاقوامی اے آئی سربراہی اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کےلیے تیار ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی میں بالادستی حاصل کرنے پر موجودہ توجہ، خاص طور پر چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کے آنے کے بعد، سپر انٹیلی جنس سے وابستہ کافی خطرات لاحق ہیں۔

یوشوا بینجیو نے واضح کیا کہ مروجہ ذہنیت مسابقت کو اخلاقی تحفظات پر ترجیح دیتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ دوڑ کون جیتے گا؟ اس بات سے قطع نظر کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہم کوئی ایسی چیز نہ بنائیں جس سے ہمٰں خطرات لاحق ہوں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید