پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حرا مانی اور رجب بٹ جلد ہی ایک میوزک ویڈیو میں ساتھ نظر آئیں گے۔
اب گلوکار حمزہ ملک کی نئی میوزک ویڈیو ’اوور یو‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں رجب بٹ نے ایک گینگسٹر جبکہ حرا مانی نے ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا ہے۔
اس میوزک ویڈیو میں دو گینگسٹرز کو ایک لڑکی کی وجہ سے ایک دوسرے کا جانی دشمن دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میوزک ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
میوزک ویڈیو کو صرف 1 دن میں ہی 39 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں جس کے بعد یہ پاکستان میں یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔