بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے نئے آنیوالے اداکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر نہیں بلکہ بڑی اسکرین پر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں، انھوں نے کہا سوشل میڈیا پر موجودگی کے بجائے بڑی اسکرین پر مہارت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ایک انٹرویو میں 49 سالہ امیشا پٹیل نے اس حوالے سے اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے کہا گزرے برسوں کے ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی تبدیلی آئی ہے۔
انھوں نے گفتگو کے دوران اپنے عہد اور موجودہ دور کے اداکاروں کے درمیان فرق پر روشنی ڈالی اور آن اسکرین پرفارمنس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سوشل میڈیا کے بجائے اپنی مہارت پر زیادہ توجہ اور ترجیح کی ضرورت ہے۔
2000ء کی بلاک بسٹر فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی امیشا نے کہا کہ میں حقیقی طور پر محسوس کرتی ہوں کہ ہمارا وقت حقیقت کے زیادہ قریب تھا۔
انہوں نے کہا اس وقت سے اب تک ہمارے ہمارے ساتھ کے اداکار چاہے وہ شاہ رخ خان ہوں، سلمان خان، میں پریتی زینٹا، رانی، کرینہ اور دیگر تمام، ہم سب کی توجہ کا مرکز یہ ہوتا تھا کہ ہم نے کیمرے کے سامنے کیا کیا۔