کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے درگاہ عالیہ صابریہ میں صوفی محمد ابرہیم صابری کے سالانہ عرس کی محفل کے موقع پر خطاب میں کہا ہے کہ دین کے لیے اولیاء اللّٰہ اور بزرگان دین کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتں ، عرس میں گدی نشین اویس سلیم،ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحٰہ سلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل ظہیر خان،ممبر پیس کمیٹی سینٹرل ناصر حسین خان، مرکزی کوآرڈینیٹرپی ایس ٹی محمد طیب حسین قادری و دیگرنے شرکت کی ،انھوں نے معزز شخصیات کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔