• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم لاہور کیساتھ کراچی کے مسائل پر بھی توجہ دیں، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ اپوزیشن میں اور حکومت میں بیانات بدل جاتے ہیں، شہباز شریف نے 2021 میں جو بیان دیا تھا وہ پورا کریں، وزیراعظم کو لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی کے مسائل پر بھی توجہ دینی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کیماڑی میں 850 ملین روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں حب ریور روڈ تا طوری بنگش روڈ اتحاد ٹاؤن کی بحالی کا میگا انفرااسٹرکچر منصوبہ بھی شامل ہے،میئر کراچی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ اس وقت کے اپوزیشن لیڈر 2021میں کراچی آئے تھے،پریس کانفرنس میں شہباز شریف صاحب کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا شہرہے جو سارے ملک کو چلاتا ہے، اس شہر پر جتنے پیسے صوبائی حکومت اور مقامی حکومت لگاتی ہے اس کے لئے وفاق کو بھی مدد کرنی چاہئے،آج وزیر اعظم شہبازشریف کو اپنے وعدے کو وفا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ 1970 میں اس شہر میں سرکلر ریلوے چلتی تھی بند ہو گئی،پارکوں اور گراؤنڈ زپر قبضے ہو گئے، انسان کو وہ وعدہ کرنا چاہئے جس کو وفا کرے،وفاقی حکومت کو بھی کراچی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے کہاکہ تعصب اور تنقید کی سیاست نے کبھی شہر کا بھلا نہیں کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ 12 ہزار 500 فٹ طویل ڈوئل کیرج وے کی تعمیر ٹریفک روانی بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید