• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 جنوری تا یکم فروری کراچی اولمپکس کا انعقاد کیا جائے گا، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں 21جنوری تا یکم فروری ”کراچی اولمپکس“منعقد کیا جائے گا،گزشتہ 35 سے 40 برسوں میں اس کی شناخت چھیننے کی منظم کوشش کی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کےدوران کیا،انھوں نے مزید کہا کہ ”کراچی اولمپکس“اٹھو آگے بڑھو کراچی کے عنوان سے نوجوانوں کو آگے بڑھانے، ان کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کراچی کے روشن چہرے کو اجاگر کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا،ایونٹ کی رجسٹریشن 8تا 16 جنوری تک جاری رہے گی، جوجماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹریٹ ادارہ نورِ حق میں شام 6 بجے سے 11 بجے تک جبکہ آن لائن 24 گھنٹے دستیاب ہوگی، کراچی اولمپکس میں 16 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35سے 40برسوں میں کراچی کی شناخت چھیننے کی منظم کوشش کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید