لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہورکی رجسٹرڈ کار، موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویز سامنے آ گئی۔ شہر کی 244رجسٹرڈ پارکنگ سائٹس پر ٹوکن فیس بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 10سے بڑھا کر 20روپے کرنے کی تجویز ہے، کار کی پارکنگ فیس 30سے بڑھا کر 50روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔پارکنگ کمپنی بورڈ اجلاس میں اے کلاس 30پارکنگ سائٹس آئوٹ سورس اور آٹو میشن کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، 2022ء میں لاہور پارکنگ کمپنی کے 26ویں بورڈ اجلاس ایجنڈا میں پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی جس کی منظوری جولائی 2024ء میں ہوئی ۔