• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی لیبرفیڈریشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری

لاہور (خبرنگار)پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کی تقریب حلف وفاداری ہوئی ،جس میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ڈسٹرکٹ و ڈویژن لاہور کے علاوہ، ملی کار ٹرانسپورٹرز اینڈ ڈرائیور فیڈریشن لاہور، ملی کار ڈیلر فیڈریشن لاہور، اور ملی کار رینٹ اے کار فیڈریشن لاہور کے عہدیدار وں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ مرکزی سیکرٹریٹ چوبرجی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والوں میں عبدالمجید سالک، محمد اسلم خان، میاں ریاض، محبوب عالم سندھو ، ابودردا سلیم محمد آصف بٹ، میاں شفیق، اویس سلیم، چوہدری ابرار عامر بٹ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔
لاہور سے مزید