• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: بچوں کو چاقوؤں کی غیر قانونی فروخت پر تاجر عدالت میں پیش

کونسل مانچسٹر— فائل فوٹو
کونسل مانچسٹر— فائل فوٹو

برطانوی شہر مانچسٹر میں بچوں کو چاقوؤں کی غیر قانونی فروخت پر ایک تاجر کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مقامی سُپر اسٹور پر کم عمر بچوں کو غیر قانونی اشیاء فروخت کرنے پر تقریباً 1 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا۔

 6 فروری 2025 کو ہونے والی سماعت کے دوران سُپر اسٹور کے ڈائریکٹر نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافِ جرم کیا۔

مقامی سُپر اسٹور کے خلاف ابتدا میں شکایت 2023 میں ہوئی تھی، جس پر انہیں قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی تھی۔

بعدازاں گزشتہ برس اپریل 2024ء میں سُپر اسٹور میں آزمائشی خریداری کا آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران قوانین کی خلاف وزی پر سُپر اسٹور کے ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید