اسرائیلی وزیر اعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر اردن نے شدید مذمت کی ہے۔
امان سے اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، جارحانہ اور اشتعال انگیز ہے۔
اردن سعودی عرب کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، اسرائیل کی فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں خطے میں تنازعات کی وجہ ہیں اور اسرائیلی حکومت اس حقیقت کو چھپانے میں کامیاب نہیں ہو گی۔