غزہ کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کے حوالے سے مصری وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر 27 فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
اجلاس میں فلسطین کے معاملے میں ہونے والی پیش رفت پر بات کی جائے گی۔
یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد ہو رہا ہے، جس کی عالمی برادری نے شدید مذمت کی ہے۔