• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور مصری ہم منصب میں رابطہ، غزہ کی صورتحال اور انسانی بحران پر گفتگو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان غزہ کی صورتحال اور انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کیساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے عوام کے حق میں اور مصر کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید