اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بڑے عرب سربراہان سے جلد ملاقات کرنے والے ہیں۔ صدر ٹرمپ اردن، سعودی عرب اور مصر کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے شاہ اردن پھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے،
ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی سعودی، مصری رہنماؤں سے کب اور کہاں ملاقات ہونے کا نہیں بتایا، انہوں نے ٹرمپ کی عرب رہنماؤں سے ممکنہ ملاقات کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اردن کا سرکاری میڈیا شاہ اردن کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی خبر دے چکا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ اردن کی امریکی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں 11 فروری کو ملاقات ہوگی۔