لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ،جنرل رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے صدر پیپلز ڈاکٹر فورم ڈاکٹر خیام حفیظ کی قیادت میں صدر وائی ڈی اے ینگ ڈاکٹرز کے وفدنے ملاقات کی جس میں وائی ڈی اے کے ڈاکٹر شعیب نیازی ڈاکٹر حسیب تھند ، وائی ڈی اے پی آئی سی صدر ڈاکٹر اعجاز کھرل اور ڈاکٹر عرفان اسلم موجود تھے ڈاکٹر شعیب نیازی نے پنجاب میں ہیلتھ سیکٹرکی مجموعی صورتحال ،ادویات اور عملہ کی کمی پر گورنر پنجاب کواگاہ کیا۔ ڈاکٹر حسیب نے ایم ڈی ایم ایس، ڈپلومہ پروگرام اور یونیورسٹیز کے مسائل کے بارے میں بتایا۔ وائی ڈی اے سروسز ہسپتال نے ری ویمپنگ کے مسائل اور ادویات کی کمی پر تشویش سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ جبکہ پیرامیڈکس کے محمد دلاور نے ایمپلائیز کے کنٹریکٹ ریونیو نہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ گورنر پنجاب نے وفد کو تمام معاملات خصوصا یونیورسٹیز کے معاملات پر ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی ،رابطے کیلیے فوکل پرسن مقرر کرنے پر اتفاق ہوا ۔