امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی کو خریدنے کے بیان پر روس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے پر مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ترجمان کریملن نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بات لاکھوں فلسطینیوں کی ہو رہی ہے جو وہاں رہتے ہیں اور یہ اصل مسئلہ ہے۔
ترجمان کریملن نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت فلسطینیوں سے دو ریاستی حل کا وعدہ کیا گیا ہے۔