فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے فوج کو ہائی الرٹ کردیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ میں بڑے پیمانے پر تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فوج کو اسرائیلی آبادیوں کی حفاظت کےلیے بھی تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تا حکم ثانی مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے شہریوں کی اپنے علاقوں کو واپسی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، اسرائیل غزہ پٹی میں امدادی سامان کے داخلے میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کا فیصلہ اسرائیل کو پابند کرنے کیلئےکیا گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پٹی سے متعلق منصوبے پر عسکری مزاحمت زیر غور ہے۔