• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تا حکم ثانی مؤخر کرنے کا اعلان

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تا حکم ثانی مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی کے شہریوں کی اپنے علاقوں کو واپسی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، اسرائیل غزہ پٹی میں امدادی سامان کے داخلے میں بھی  رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کا فیصلہ اسرائیل کو پابند کرنے کیلئےکیا گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پٹی سے متعلق منصوبے پر عسکری مزاحمت زیر غور ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی مؤخر ہونے پر تل ابیب میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی سیکیورٹی منسٹری کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ سے دیگر یرغمالیوں کو جلد واپس لایا جائے۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیلی کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والے ملٹری زون نٹزاریم راہداری سے انخلاء کیا۔

اسرائیلی فوج کا یہ انخلا اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ماہ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی ایک شرط تھی، جو قیدیوں کے پانچویں تبادلے کے بعد ہوا ہے۔

دو روز قبل یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے پانچویں مرحلے میں حماس کی جانب سے 3 اسرائیلیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید