• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جج کا صدر ٹرمپ کو وفاقی اخراجات غیر منجمد کرنے کا حکم

ایک امریکی جج نے حکم دیا ہے کہ صدر ٹرمپ وفاقی اخراجات منجمد کرنے پر پابندی ہٹانے کے حکم پر مکمل عمل درآمد کریں۔

اس سے پہلے ڈیموکریٹ ریاستوں کے 23 اٹارنی جنرل ایک درخواست لے کر امریکی ڈسٹرکٹ جج جان میک ڈونل کی عدالت میں آئے تھے اور کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے عدالت کے حکم پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا۔

جج نے حکم دیا کہ جب معاملے کی مزید سماعت نہیں کرتے، وفاقی اخراجات غیر منجمد کیے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید