برطانیہ میں واٹس ایپ پیغامات کے تنازع پر لیبر پارٹی نے ایم پی اولیور ریان کو معطل کر دیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اولیور ریان ایک واٹس گروپ میں شامل تھے جس میں نامناسب پیغامات موجود تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیغامات اخبار میں شائع ہونے پر چیف وہپ نے وضاحت طلب کی تھی، تاہم اولیور ریان نے میٹنگ سے قبل ہی معافی مانگ لی تھی۔
اولیور ریان کے مطابق گروپ میں پیغامات ناقابل قبول تھے، افسوس ہے کہ میں اس وقت نہیں بولا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں نے واٹس ایپ گروپ میں موجود ہر پیغام کو نہیں دیکھا۔ پیغام میں جو کہا گیا اسے چیلنج کرنے میں زیادہ فعال نہ ہونے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نےخود بھی چند کمٹس کیے جس پر افسوس ہے اور معذرت خواہ ہوں۔
ادھر لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ گروپ میں نامناسب تبصروں کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نامناسب تبصرے پر ایڈریو گیون کو پہلے ہی وزیر صحت کے عہدے سے فارغ کیا جا چکا ہے۔