امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو غزہ واپس آنے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ غزہ کے باہر فلسطینیوں کی رہائش کے لیے 6 مختلف جگہیں ہوں گی۔
انکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ کی نسبت کہیں بہتر رہائش مل جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں فلسطینیوں کےلیے ایک مستقل جگہ بنانے کی بات کر رہا ہوں، فلسطینیوں کو واپس بھی آنا ہو تو کئی سال لگ جائیں گے کیونکہ غزہ ابھی رہنے کے قابل نہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ کے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کےلیے خوبصورت رہائشی علاقے بنائیں گے۔
انھوں نے کہا غزہ کے لوگوں کےلیے 5 یا 6 یا 2 رہائشی علاقے بنا سکتے ہیں۔