• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا مسک کو وفاقی محکموں میں فراڈ کا سراغ لگانے کا کام سونپنے کا ارادہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو وفاقی محکموں میں فراڈ کا سراغ لگانے کا کام سونپنے کا ارادہ بھی کرلیا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ایلون مسک وفاقی ایجنسیوں میں اربوں ڈالر کے فراڈ کا سراغ لگانے میں مدد کریں گے، بہت جلد انہیں محکمہ تعلیم اور پینٹاگون میں اربوں کے فراڈ کا سراغ لگانے کا کام دوں گا۔

واضح رہے کہ 2023 تک امریکا نے دفاع کےلیے تقریباً 916 بلین ڈالر مختص کیے جو عالمی فوجی اخراجات کا 37 فیصد بنتا ہے۔

چین، روس، برطانیہ، فرانس اور بھارت سمیت 9 بڑے ممالک کے مشترکہ فوجی اخراجات تقریباً 1.02 ٹریلین ڈالر ہیں اور امریکی دفاعی اخراجات اس رقم سے کچھ ہی کم ہیں۔

ٹرمپ نے ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے غیر ضروری اخراجات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں بہت مدد کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایلون مسک وفاقی اخراجات میں کمی کےلیے امریکی حکومت کی ملازمتوں کو ختم کرنے کے منصوبے کی صدارت بھی کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید