کراچی میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد بچے ویکسن سے محروم رہ گئے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے ذرائع کے مطابق شہرِ قائد میں 92 ہزار 6 سو سے زائد والدین نے بچوں کو ویکسن پلانے سے انکار کر دیا ہے۔
اس مُہم میں21 لاکھ 94 ہزار 9 سو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
مہم کے دوران 19 لاکھ 18 ہزار 966 بچوں تک انسدادِ پولیو ٹیموں کی رسائی ممکن ہو سکی۔