• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک نہیں 100 خط لکھ دیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، عقیل ملک

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک نہیں 100 خط لکھ دیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آج کل خط و کتابت کا ماحول ہے، جہاں سے جواب آنا چاہیے تھا آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام محبت نامے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے، ایک نہیں 100 خط لکھ دیں، کچھ حاصل نہیں ہونا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اب خط و کتابت کو بند ہوجانا چاہیے، سیاست دانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر سیاسی حل نکالنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر پیا کو چِٹھی لکھیں گے تو وہ پہنچے گی نہیں، اگر پہنچ بھی گئی تو جواب نہیں آئے گا، ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے خط بار بار لکھنا اچھی بات نہیں ہے۔

عقیل ملک نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس موکل بھی ہیں جنات بھی ہیں، ان سے خط بجھوانا ہے تو ضرور بھجوائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اگر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ کے ممبران سے بات کریں، اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کی بائیکاٹ کی کال یکسر مسترد کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید