• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹیفکیشن واپس، امتحانی مراکز کی تبدیلی کے احکامات برقرار ہیں، بلوچستان بورڈ

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا نوٹیفکیشن نمبر 2250/PS.Cont طلباء اور عوام کے بہترین مفاد میں 10 فروری 2025 کو واپس لے لیا گیاہے۔ ایس ایس سی کے سالانہ امتحان، 2025 کے سلسلے میں اس بورڈ کی طرف سے جاری کردہ تمام مرکز کی تبدیلی کے احکامات کی حالت برقرار ہیں۔ لہذا، طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان امتحانی مراکز میں حاضر ہوں جو ان کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید