• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر 5 بی سی ایف سے اوپر برقرار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکام نے آر ایل این جی کے اضافی ذخیرے سے نمٹنے اور قومی گیس نیٹ ورک کے نظام کو محفوظ رکھنے کے لیے مقامی گیس فیلڈز سے 250-300 ایم ایم سی ایف گیس کی ترسیل کو کم کر دیا ہے۔ مرکزی گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر خطرناک حد 5بی سی ایف سے اوپر برقرار ہے، جس کی بنیادی وجہ آر ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس میں درآمد شدہ گیس (آر ایل این جی) کا کم استعمال ہے۔ اس وقت آر ایل این جی پاور پلانٹس 400ایم ایم سی ایف کی طلب کے مقابلے میں صرف 252ایم ایم سی ایف آر ایل این جی استعمال کر رہے ہیں۔ دی نیوز کو دستیاب 11 فروری 2025 تک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی گیس کی سپلائی میں 300 ایم ایم سی ایف تک کمی کرنے اور ایک آر ایل این جی کارگو کو بین الاقوامی مارکیٹ کی جانب موڑنے کے باوجود لائن پیک اب بھی 5.058 بی سی ایف کی سطح پر برقرار ہے۔
اہم خبریں سے مزید